class="post-template-default single single-post postid-14026 single-format-standard wp-embed-responsive non-logged-in vce-sid-left voice-v_2_9_6">

”ایسی جگہ سے رزق ملے گا کہ گمان بھی نہ ہوگا“

rizq ka wazifa

اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشادفرمایا کہ ہم اس چیز سے بے خبر ہیں جو چیز ہم نے پیدا کی اس کو ہم رزق نہ پہنچائیں رزق اللہ کی ذمہ داری ہے کہ ہر انسان کو جانور کو پرندوں کو حتی کہ پتھر کے اندر کیڑا ہے اللہ اس کو بھی رزق عطا فرماتا ہے لیکن انسان کی ضروریات صرف رزق نہیں بلکہ بہت سی اور چیزیں بھی ہیں جو کہ انسان کی ضروریات میں ہیں اور خواہشات تو انسان کی کبھی ختم ہوتی ہی نہیں اگر کسی شخص کی ایک لاکھ روپیہ تنخواہ ہے تو وہ مجھ سے آکر کہتا ہے کہ اگر میری تنخواہ دو لاکھ ہو جائے دو لاکھ کا بزنس ہوجائے تو میرا گھر کا نظام بالکل سہی ہوجائے گا بہترین ہوجائے گا میں اسے کہتا ہوں کہ جا اس سے پوچھ جو دولاکھ روپیہ کماتا ہے کیا وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہے کیا وہ خوش ہے۔

کیا اس کو اور کی چاہت نہیں ہے ایسے ہی دو لاکھ روپیہ جو مہینے کا کماتا ہے وہ اور کی طلب میں ہوتا ہے کہ اگر تین لاکھ روپیہ ہوجائے تو میرا گھر کا نظام بالکل صحیح ہوجائے ہر چیز سب ٹھیک ہوجائے۔میرا جوب پھر اس کو یہی ہوتا ہے کہ جاؤ اس سے پوچھو جو تین لاکھ روپیہ کماتا ہے آیا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش ہے ہر گز نہیں انسان کا کاروبار جتنا بڑھتا چلا جاتا ہے اس کی خواہشات اتنی بڑھتی چلی جاتی ہیں اس کے اخراجات بڑھتے چلے جاتے ہیں ہم اپنے سروں پر خود بوجھ ڈالتے ہیں اس لئے اللہ پاک نے فرمایا کہ اے ایمان والو فضول خرچی مت کرو کیونکہ فضول خرچی کرنے والا شیطان کا دوست ہے بہت سے لوگوں کو کہتے ہیں کہ فضول خرچی مت کیا کرو وہ کہتے ہیں کہ ہم کوئی فضول خرچی نہیں کرتے حالانکہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس کے بغیر انسان رہ سکتا ہے لیکن انسان وہ بھی خواہش رکھتاہے کہ وہ بھی حاصل ہوجائیں ۔

یاد رکھیں کہ انسان دولت کے بغیر بیشمار دولت کے بغیر رہ سکتا ہے لیکن دو وقت کی روٹی اگر اس کو نہ مہیا ہو تو وہ زندہ کیسے رہ سکتا ہے جینے کے لئے دولت نہیں دووقت کی روٹی کی ضرورت ہے کہ اس کو دووقت کی روٹی ملے پانی ملے وہ زندہ رہے پہننےکے لئے کپڑے ملیں رزق حلال ہو اور یہی اللہ کو پسند ہے اس لئے اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہم نے کسی کا رزق تنگ کر دیا اور کسی کو بے حساب دے دیا پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں مجھ سے رزق طلب کرو مجھ سے مانگو میں تمہارا مالک ہوں مجھ سے مانگا کرو میں مانگنے سے تم لوگ مانگتے ہو اور میں خوش ہوتا ہوں انسان انسان سے مانگتا ہے وہ ناراض ہوتا ہے انسان اللہ سے مانگے تو اللہ خوش ہوتا ہے۔اس عمل کی برکت سے رزق دروازے توڑ کر داخل ہوتا ھے۔

اور نسلوں سے آ رہی غربت تنگدستی ختم ہو جاتی ھے ۔لوگوں سے قرض لینا والا لوگوں کو قرض دینا شروع کر دیتا ھے مالی معاشی تنگدستی ہمیشہ کے لیے نیست و نابود ہو جائے گی جہاں ہاتھ ڈالے گا کامیابی و کامرانی قدم چومے گی۔ ایسے احباب جو مدتوں سے پریشان تنگدستی کی زندگی بسر کر رھے ہوں انکی خدمت میں عرض ھے کہ ایک بار اس عمل کو انجام دیں۔ تنگدستی کی جگہ وسعت برکت کشادگی لیکر عیش وعشرت سے مزین ہو جایے گی۔ ترکیب عمل نوٹ فرما لیجئے۔۔ اول استغفار 99پھر درود 99پھر سورہ واقعہ پھر سورہ مزمل بعد از نماز عشا پڑھیں اور متواتر 41 یوم انجام دیں ۔

چند دن میں خوشحالی عود آیئ گی اس عمل کی تمام احباب کو اجازت عام ھے عمل سے قبل دو رکعت نماز حاجت ادا کر کے 222روپے صدقہ کسی غریب کو دیکر عمل شروع کریں اللہ کہ فضل سے غنی ہو جایں گے۔ ایک مزدور نے فرمان نبوی کے تحت اس عمل کو انجام دیا تو مختصر عرصہ میں کروڑ پتی بن گیا جب اس سے اس بات کا راز، پوچھا گیا تو اس نے اس عمل نبوی کا ذکر کیا اور لوگوں کو تعلیم دی اللہ کے فضل ست سارے غنی بن گیے۔

Leave a Comment