گھر کے مختلف حصوں میں کالی مرچ چھڑک دیں اور فوائد دیکھ کر حیران ہو جائیں گے

kali mirch k faiday

کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچیں چیونٹیوں، کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔

اس مقصد کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ چھڑک دیں۔ اس طرح چوہے، چیونٹیاں اوردیگر کیڑے مکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرا¿ت نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نےصحن میں درخت لگا رکھے ہیں اور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں۔ اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے۔

Leave a Comment