بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں۔ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے

بادیان کے پھول بریانی میں تو خوب نظرآتے ہوں گے کبھی یہ سوچا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے یا یہ ہمیں کس طرح فائدہ دے سکتے ہیں۔ کچن میں موجود ہر چیز کسی نہ کسی طرح آپ کی صحت اور جلد کے لئے فائدہ مند رہتی ہے مگر بات یہ ہے کہ ہم خود نہیں جانتے ہیں اس کی افادیت۔ چلیں آج جانیں کہ بادیان کے پھول کیا فائدہ دیتے ہیں اور ان کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہیئے۔۔؟ بادیان کےایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔ اب آپ خود دیکھیں ایک چھوٹے سے بادیان کے پھول میں اتنی غذائیت موجود ہے جب اس کا فائدہ دیکھیں گے تو بھی یقیناً آپ کو یہی لگے گا کہ اتنی سی چیز میں اتنے ڈھیروں فائدے ہیں۔

• ماہرینِ صحت کے مطابق بادیان کے پھول جگر کی اچھی اور مثبت صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ • قبض کے مسائل سے پریشان افراد ہزاروں چیزیں استعمال کرتے ہیں مگر بادیان کو کسی نے نہیں کیا ہوگا اب تک استعمال۔ تو اب سے آپ بادیان کا ایک پھول لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے اور یہ پیئیں پھر فائدہ دیکھیں۔ • جن لوگوں کو وحشت و خو ف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بھی اس ایک پھول سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ • بینائی کی تیزی میں بھی بادیان اہم ہے۔ • قے، متلی اور دست کا مسئلہ رہتا ہے تو بادیان کا پھول استعمال کرنا نہ بھولیں۔ • بچوں میں عموماً بھوک نہ لگنے کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ان کے لئے بھی یہی بادیان مفید ہے۔

Leave a Comment